سوال (3985)

اگر بندہ وضو کر لے پھر وضو کرنے کے بعد اگر بندہ کسی گندے برتن کو ہاتھ لگائے تو اس سے کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

کسی برتن کی گندگی کو ہاتھ لگانے سے وضوء نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ اگر نجاست ہاتھ پر لگی ہے تو اس کو دھونا چاہیے، باقی وضوء نہیں ٹوٹے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ