سوال (6032)
اس کا مطلب سمجھائیں؟
گنج بخش فیض عالم مظہر نور خدا ، ناقصاں را پیر کامل کاملاں را راہنما۔
جواب
وہ گنج بخش ہے یعنی خزانوں کا مالک
یا اسے خزانے عطا ہوئے ہیں۔
فیض عالم یعنی دنیا کو جو کچھ ملتا ہے، اس کے طفیل ملتا ہے۔
مظہر نور خدا یعنی اس میں خدا کا نور جلوہ گر ہے۔
ناقصاں را پیر کامل یعنی جن لوگوں کے درجے کم ہیں، جو کامل نہیں ہیں، ان کا وہ کامل پیر ہے۔
کاملاں را رہنما، یعنی جو کامل ہیں ان کا بھی وہ رہنما ہے اور درجے میں ان سے بلند تر ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ




