سوال (3649)

میں اپنے گاؤں سے تینتیس کلو میٹر دور شہر میں رہتا ہوں بیوی بچے بھی ساتھ ہیں ساری مصروفیت ادھر شہر میں ہی ہے، گاؤں میں ہی اصل گھر ہے، شہر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا ہوں، میں دو تین ماہ بعد گاوں چکر لگاتا ہوں تو کیا گاؤں جا کر میں قصر نماز ادا کروں گا؟

جواب

اگر آپ بطور مہمان جاتے ہیں تو وہ آپ کا وطن نہیں رہا، وہاں آپ مسافر ہی ہونگے، جہاں آپ کرایہ پر رہ رہے ہیں وہاں آپ مقیم ہیں، راستے میں جو نمازیں آئیں گی وہ قصر کریں گے، گاوں میں قصر کریں گے، شہر میں آکر پوری پڑھیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ