سوال (1463)
غیر مسلم جو مسلم علاقوں میں رہتے ہیں ، کیا ان کو مذہبی آزادی حاصل ہے ؟ یہ آزادی ان کو چار دیواری کے اندر حاصل ہے کہ وہ اپنی عبادت یا ایام اپنی عبادتوں گاہوں اور گھروں میں سلیبریٹ کریں ، اس حوالے سے قرآن و حدیث سے دلیل دیں ؟
جواب
اگر وہ اپنی عبادت گاہ میں نہیں کریں گے تو پھر کہاں کریں گے ؟ باہر راستوں پر ؟ جس سے مسلمانوں کو بھی منع کیا گیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء کے زمانہ میں ایسی مثال ہمارے علم میں تو نہیں ہے ، اپنی عبادت گاہ میں عبادت کریں یہی قاعدہ ہے ۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ