سوال (5176)
کیا میں اپنی گاڑی کے کاغذات رکھ کر کسی سے پیسے لے سکتا ہوں؟ ایک لاکھ کے عوض 5 پانچ ہزار پر منتھ شکریہ.
جواب
کسی کے پاس گاڑی کے کاغذات گروی رکھوا کر اس سے ایک لاکھ روپے اس شرط پر قرض لینا کہ ماہانہ پانچ ہزار روپے ادا کروں گا:
اگر یہ ماہانہ پانچ ہزار روپے ایک لاکھ روپے قرض کے علاوہ ہیں تو یہ واضح سود ہے یہ جائز نہیں اور اگر انہی ایک لاکھ روپے کو ماہانہ پانچ پانچ ہزار روپے ادا کر کے قرض مکمل کرنا ہے کہ جس میں ایک لاکھ سے زائد کچھ رقم نہ دینی پڑے تو یہ جائز ہے۔واللہ اعلم۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ