سوال (4816)

آج کل کی گرمی میں فابردوا بالصلاۃ کا کیا معنیٰ ہوگا؟

جواب

اس بارے بہت زیادہ تفصیل ہے، راجح یہی ہے کہ یہ مستحب ہے اور اولی و افضل نماز کو اول وقت میں پڑھنا ہے، مراد یہی ہے کہ گرمی کا کچھ زور ٹوٹ جائے اور ساے کچھ باہر نکل آئیں کہ نمازی اس میں باجماعت نماز کے لیے چل سکیں تو تب پڑھ لیں، آج اس جدید دور میں چھتریاں موجود ہیں، ان کے ساے میں اول وقت میں نماز پڑھنے کو ترجیح دینی چاہیے ہے۔والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ