سوال (1994)

ایک گائے ہے، جس کا کوئی بچھڑا، بچھڑی نہیں ہے، نہ ہی وہ حاملہ ہے، لیکن وہ گائے ویسے ہی 14 کلو دودھ دے رہی ہے، اس دودھ کا کیا حکم ہے؟

جواب

وہ دودھ حلال ہے، حلال وحرام اور ان کی پہچان کے اصول واضح ہیں، باقی یہ دیکھ لیں کہ یہ عمل قدرتی ہے یا اسے کوئی میڈیسن دی جاتی ہے یہ صرف صحت و مضر صحت کے اعتبار سے دیکھنا ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
سائل :
کسی قسم کی کوئی میڈیسن وغیرہ نہیں ہے، اور مالکان بھی حیران ہیں کہ نہ کوئی دوائی، نہ ہی کوئی ایسی صورت ہے دودھ دینے والی، مطلب خشک حالت میں دودھ دینا شروع کردیا ہے۔
جواب :
تو یہ رب العالمین کا فضل ہے، دودھ پئیں بھی اور عطاء فرمانے والے مہربان اور کریم رب العالمین کا شکر بھی ادا کریں۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

وہ دودھ پیتے رہیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ