سوال (4531)
فلسطینی اور غزہ کے مظلوموں کو سامنے رکھتے ہوئے اگر عید کے موقع پر نیا لباس نا پہنے اور طرح طرح کے پکوان نا کھائے تو یہ جائز ہے؟
جواب
صرف عید کے بارے میں کیوں؟
روزانہ ہم جو عیش کر رہے ہیں اس کے بارے میں پہلے پوچھنا چاہیے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: عید پہ مخصوص انداز سے نیا لباس سلوایا جاتا ہے اور عام روٹین سے زیادہ کھانے بنائے جاتے ہیں اور سائل تو اس پہ پہلے سے ہی عمل کر رہا ہے کہ ان بچوں کی محبت میں اپنے بچوں کو عیش و عشرت نہ دے، اب ہم غزہ کو بچوں کو اگر کپڑے اور کھانے پینے کا سامان نہیں بھیج سکتے تو کیا اپنے بچوں کو بھی نہ دیں؟ اس کا اسلام میں کوئی جواز یا ممانعت؟
جواب:اس طرح کا سوگ درست نہیں، بائیکاٹ مہم جاری رکھیں، اور جس طرح ممکن ہو ان کی مدد کریں، اپنی عید پر بھی انکو دعاؤں میں یاد رکھیں، یہ امور ان کے لیے فائدہ مند ہیں،
یاد رکھیں ہمارے سوگ منانے سے انکو کوئی فائدہ نہیں ملنے والا، پھر بھی اعتدال سب سے بہترین راستہ ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ