سوال (5838)
غزوہ وہ ہوتا جس میں رسول اللہ نے خود شرکت کی ہو، غزوہ ہند کو غزوہ کیوں کہا گیا ہے؟
جواب
غزوہ اس کی جمع مغازی ہے، اس کا اطلاق سیر و سوانح میں بھی ہوتا ہے، غزوہ اس کو کہتے ہیں کہ جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہوں، یہ کوئی حتمی تعریف نہیں ہے، بلکہ عموماً ایسا ہوتا ہے، بسا اوقات ہر دشمن کے خلاف معرکے کو غزوے سے تعبیر کیا جاتا ہے، خواہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم شریک ہوں یا نہ ہوں، محدثین نے اس کو وسیع معنیٰ پر لیا تھا، جس میں جہاد، سیر و سوانح اور قیدیوں کے معاملات بھی ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ