سوال (4907)

اگر قبرستان میں گھاس ہو تو جانوروں کو وہاں لے جانا کیسا ہے؟

جواب

شریعت نے آپ کو کہیں بھی نہیں روکا ہے کہ آپ ایسے قبرستان میں جانور نہ لے کر جائیں، جانور ہمیشہ سے چرتے رہے ہیں، کوئی حرج نہیں ہے، اگر کسی قبر کی اہانت کا خطرہ ہے تو وہ آپ کی ذمے داری ہے کہ آپ جانور کو اپنی ذمے داری پر رکھیں، کوئی حرج نہیں ہے، بدشگونی نہین لینی چاہیے بدشگونی شرک ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: کچھ لوگ اس معاملے میں یہ بات کہتے ہیں کہ حدیث کے مطابق انسان کے علاوہ تمام مخلوقات یعنی جانور وغیرہ کو عذاب قبر نظر آتا ہے اس لیے اس عذاب کو دیکھنے سے جانوروں پر اس کا اثر ہوتا ہے اس لیے جانوروں کو قبرستان میں نہیں لےجانا چاہیے؟
جواب: وہ سماع ان تک محدود ہوتا ہے، لیکن ان پر اثر نہیں ہوتا، کبھی کبھار اثر ہو جاتا ہے، جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ خچر بدک گیا تھا، یہ سنتے رہتے ہیں، چلتے رہتے ہیں، ان کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ