سوال (3363)

غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا کیا حکم ہے کہ جبکہ میت کا ابھی تک جنازہ ادا نہیں کیا گیا ہے، گزشتہ روز مکی صاحب کا جنازہ عشاء کی نماز کے قریب ادا کیا گیا ہے، جبکہ ہم نے نماز جمعہ کے فورا بعد ادا کر لیا ہے، رہنمائی فرمائیں۔

جواب

یہ جنازہ پڑھا گیا ہے، کوئی حرج نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

دوسرے ملک یا شہر میں غائبانہ جنازہ ادا کیا جا سکتا ہے، اگرچہ جہاں میت حاضر ہے، وہاں جنازہ ہوا ہے یانہیں، جنازہ پڑھا جاسکتا ہے اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے، وقت کا معاملہ جہاں میت ہے، ان کے ساتھ ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ