سوال (3835)
“غیر اللہ کے نام پر کوئی جانور وقف کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔ پھر کسی کے سمجھانے سے ارادہ ملتوی کر دیتا ہے اور وہ جانور غیر اللہ کے نام پر نہیں دیتا تو کیا ارادہ ملتوی کرنے بعد بھی وہ جانور حرام ہے یا حلال کے حکم میں ہے۔
جواب
جب اس نے ارادہ ملتوی کردیا ہے تو حرمت والا معاملہ ختم ہوگیا ہے، اگر وہ غیر اللہ کے نام پر وقف کرتا تو حرام تھا، اب وہ حلال کی طرف لوٹ آیا ہے تو اب حرام کی طرف جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ