سوال (3779)

غیر نبی کے ساتھ علیه السلام لگانا کیسا ہے، شیعہ حضرات کا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ علیه السلام کی تخصیص کرنے میں کیا موقف ہے؟

جواب

اگرچہ یہ بھی دعائیہ کلمات ہیں مگر ان کا اطلاق صرف انبیاء کرام علیھم السلام پر ہوا ہے سو انہیں کے ساتھ خاص رہنا چاہیے تا کہ کسی کو دھوکہ نہ ملے، صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین کے لئے رب العالمین نے رضی الله عنھم فرمایا ہے لہذا اسے ہی قائم رکھنا چاہیے ہے اور خیر القرون وبعد کے ادوار میں یہی کہا جاتا رہا ہے، حدیث مبارک کے جتنے بھی قدیم و مخطوطات نسخے ہیں ان سے میں بھی رضی الله عنہ، رضی الله عنہا ہی لکھا ہوا ہے۔ بعض متاخرین کے نسخوں میں علیہ السلام لکھا جانا خطاء وتساہل پر مبنی ہے جس کی اصلاح ضروری ہے، یاد رکھیں صحابہ کرام واہل بیت کے ساتھ عليہ السلام کا لکھنا أهل السنة ،سلف صالحین کا طریقہ وتعامل نہیں ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ