سوال (3614)
کیا عورت کو غیر محرم غسل دے سکتا ہے؟
جواب
عورت کو غیر محرم مرد غسل نہیں دے سکتا، اس طرح عورت غیر محرم مرد کو غسل نہیں دے سکتی، عورت کو غسل دینا ہو، کوئی مرد دستیاب نہ ہو، حالانکہ ایسا ہوگا نہیں، پھر عورت کو تیمم کروایا جائے گا، مرد کو غسل دینا ہو، کوئی مرد موجود نہ ہو، تو پھر اس مرد کو تیمم ہی کروایا جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: کیا شوہر بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
جواب: جی ہاں شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




