سوال (4506)

غیر مسلم “بالخصوص ہندو” کے ہاتھ کا پکا ہوا حلال کھانا “مثلاً سبزی، دال، چاول” اگر نجاست اور شرکیہ امور سے پاک ہو، تو کیا اسے کھانا شرعاً جائز ہے؟ نیز، کیا ایسی صورت میں ہندو کا مذہب کھانے کے جواز پر اثر انداز ہوتا ہے؟ برائے مہربانی وضاحت فرمادیں۔

جواب

دیکھیں پیارے بھائی کھانے میں سب کھانا مباح ہے الا کہ اسکا کھانا منع کر دیا گیا ہو پس ہندو یا عیسائی وغیرہ کا کھانا بالکل جائز ہے اگر وہ کھانا فی نفسہ جائز ہو اور انکے کسی دینی معاملے سے متعلق نہ ہو حرام ہونے کے لئے دلیل چاہئے حلال ہونے کے لئے نہیں واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث ارشد محمود حفظہ اللہ