سوال (3874)
غیر مسلم کے دسترخوان پر افطاری کا کیا حکم ہے؟ جس طرح کہ ورشن سنگھ نامی ایک سکھ لبرٹی میں روانہ پانچ سے چھ سو بندوں کی افطاری کروا رہا ہے؟
جواب
اس حوالے سے یہ بات یاد رکھی جائے کہ غیر مسلم کوئی بھی نیکی کرتا ہے تو اس کا اجر اس کو آخرت میں نہیں ملے گا، جس طرح ایک غیر مسلم نے لاہور میں ٹی بی کا ایک ہاسپٹل بنایا ہے، جو کہ ایشیا کی بڑی ہاسپٹلرز میں سے ہیں، دوسری چیز یہ ہے کہ یہ آپ کی طبیعت پر ہے، اگر آپ کی طبیعت آمادہ ہو تو آپ کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ