سوال (3695)
ایک گاؤں میں چند گھر عیسائیوں کے ہیں اور ان کا اپنا معبد خانہ یعنی گرجا بھی موجود ہے، ان کی جب کوئی فوتگی ہو جاتی ہے تو گاؤں کا علمبردار مسجد میں اعلان کروا دیتا ہے وفات کی اطلاع دینے کے لیے اگرچہ وہ انا للہ وانا الیہ راجعون تو نہیں پڑھتے ہیں، لیکن مسجد کی ائمہ علمبردار کی وجہ سے اعلان کر دیتے ہیں تو اس کا کیا شرعی حکم ہے؟
جواب
کسی غیر مسلم کی وفات کی خبر کا اعلان کرنا شرعاً جرم نہیں ہے، بشرطیکہ کہ اعلام وفات تک رہے، اس سے آگے نہ جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ