سوال (221)

مارکیٹ میں جو خاکروب وغیرہ واش روم کی صفائی کرنے والے عیسائی ہوتے ہیں ، وہ اپنی عید سے قبل عیدی لینے آتے ہیں ، 50 یا 100 روپے ہر دکاندار دیتا ہے ان کو
کیا یہ جائز ہے ؟

جواب:

کفار کی عید کی مناسبت سے ان کو ہدیہ دینا جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث داؤد اسماعیل حفظہ اللہ

اس کا حل یہی ہے کہ انہیں کہیں کہ عید کی مناسبت سے یا آپ کے کسی بھی مذہبی تہوار کی مناسبت سے ہمارے دین اور اسلام کی رو سے آپ کو کچھ بھی دینا جائز نہیں ہے ۔
ہاں البتہ آپ ہمارے ہاں کام کرتے ہیں یا ہمارے ملازم ہیں یا کسی جگہ کی آپ صفائی کرتے ہیں تو اس مناسبت سے ہم آپ کو پیسے دیتے ہیں ، اس میں کوئی حرج نہیں ہے یہ جائز ہے ان شاءاللہ۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ