سوال (3360)
سوال یہ ہے کہ ایک عورت کو کینسر کی وجہ سے آپریشن کروانا ہے اور بلڈ کی ضرورت ہے اور بلڈ مل نہیں رہا تو کیا مجبوری کی حالت میں کسی غیر مسلم کا بلڈ لگوانا جائز ہوگا؟
جواب
جی ہاں! زندگی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، کسی دوسرے سے بھی خون لیا جا سکتا ہے، یہ بھی یاد رکھیں کہ بوقت ضرورت خریدا بھی جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اب سوال یہ ہے کہ کیا بلڈ لگنے سے انسان کی فطری عادات پر کوئی اثر نہیں ہوگا؟
جواب: نہیں، ان شاءاللہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ بشرطیکہ کہ وہ دین دار ہو، اللہ تعالیٰ نے چاہا ہے تو بہتری ہی ہوگی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




