سوال (3740)

کیا کسی ہندو یا عیسائی کے ساتھ ان کے برتن میں کھانا کھا سکتے ہیں۔

جواب

اہل کتاب کی بحث حدیث میں آئی ہوئی ہے، موجودہ دور کے تمام غیر مسلموں کو اس پر قیاس کیا جاتا ہے، ان کے بارے میں حدیث میں یہ ہے کہ ان کے برتن استعمال نہ کریں، اگر نہ ملے تو دھو کر استعمال کریں، اب تو اس دور میں یہ سوال بھی عجیب ہے، کیونکہ اس قدر وسعت والا دور ہے، اس میں کیا برتن ختم ہوگئے ہیں، اگر پھر بھی کوئی کہتا ہے تو دھوکے استعمال کرلیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ