سوال (725)

جو غیر اللہ کی مدد کو شرک سمجھتے ہیں ، انہیں چاہیے کہ وہ پانچ کی بجائے پچاس نمازیں پڑھیں ، کیونکہ نمازیں پانچ کروانے میں غیر اللہ کی مدد شامل ہے اور وہ بھی بعدِ انتقال یہ اک حنفی کی پوسٹ ہے اس کا جواب درکار ہے ؟

جواب

یہ تاویل باطل ہے۔ موسی علیہ السلام سے تو مدد مانگی ہی نہیں گئی تھی ، انہوں نے تو ایک رائے دی تھی ، جسے ہمارے رسول نے قبول کرلیا ہے ، اس سے مدد کا مفہوم کہاں سے نکل آیا ؟

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ