سوال (3424)
میں نے غلطی سے عصر کی نماز ظہر کے وقت میں پڑھ لی ہے، اب کیا وہ نماز ہوگئی ہے یا دوبارہ عصر کے وقت پڑھوں۔
جواب
اگر آپ کو عصر کا وقت مل گیا تو دوبارہ پڑھ لیں، ایک یہ ہے کہ آپ نے جمع کی صورت میں ایسا کیا ہو، ایک یہ ہے کہ سہو و نسیان میں ایسا ہوگیا ہے، بس اگر آپ کو وقت مل جاتا ہے تو آپ جماعت کے ساتھ پڑھ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




