سوال (1831)

گھر کے سربراہ نے نماز عید ادا کر لی ہے جبکہ باقی افراد نے ابھی تک نماز ادا نہیں کی ہے ، تو کیا ایسی صورت میں گھر کا سربراہ جانور ذبح کر سکتا ہے یا سب کا نماز عید ادا کرنا ضروری ہے۔

جواب

گھر کا سربراہ اگر عید کی نماز پڑھ کر آتا ہے ، وہ اپنی طرف سے قربانی کر رہا ہے تو پھر کوئی اشکال نہیں ہے ، پھر وہ ذبح کردے ، سب کا نماز پڑھنا ضروری نہیں ہے ، وہ اپنی نماز وقت میں پڑھ کر آجائیں گے ، اگر وہ دوسروں کی طرف سے کر رہا ہے ، ان سے اجازت لے لیں کہ آپ آئیں گے یا نہیں آئیں گے ۔ کیا میں ذبح کردوں ۔ اس طرح وہ وکیل بن جائے گا تو پھر بھی جائز ہو جائے گا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اگر تمام گھر والوں کی طرف سے ایک ہی قربانی ہے تو سربراہ کا عید نماز ادا کر لینا کافی ہے پھر قربانی کرنا جائز ہے کیونکہ وہ تمام گھر والوں کی طرف سے وکیل ہو گا۔والله اعلم.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ