سوال (540)

گھر میں ایسا شوپیس رکھنا جائز ہے، جس میں دو بطخوں کی تصویر ہے ؟

جواب

شوپیس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس سے آپ کمرے میں شوشہ یا ڈیکوریٹ کریں ، اب اس میں سے ایک چیز یہ سمجھ میں آ رہی ہے کہ یہ بطخ یا طوطہ ہو یعنی جتنے بھی ذی روح چیزیں ہیں ، ان کو خط کے ذریعے سے یا فوٹو کے ذریعے سے اس طرح شکل دینا ، پھر ان کی تعظیم و تکریم کرنا ، پھر ان کو لٹکانا یہ ناجائز ہے ، اگر یہ کارپیٹ یا فٹ پیر وغیرہ پر ہوتا تو شاید چل جاتا ، یہ معاملہ ناجائز ہے ، اس سے بہرحال اجتناب کرنا چاہیے ، اس کے اوپر کوئی چیز پھیر دیں یا کپڑا ڈال دیں یعنی اس کے اوپر ایسی چیز لگا دی جائے جو اس کو چھپا لے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس کا چہرہ چھوٹا ہے۔ چہرے کے خد و خال بھی مٹے ہوئے ہیں۔ نیچے دھڑ بھی کھلونے جیسا ہے۔ میری رائے کے مطابق اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

احتیاط ہے کہ اسے تصویر ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا جائے ، البتہ اگر یہ سائیڈ میں یا پیچھے کی طرف ہو تو نماز ہوجائے گی ، لیکن مسئلہ خود تصاویر کو دیوار پر آویزاں کرنے یا ٹیبل وغیرہ پر تکریم سے رکھنے کا ہے، لہذا اسے ہٹا دیا جائے تو بہتر ہے

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ