سوال (2959)

اکثر ویڈیوز دیکھنے میں آتی ہیں، کہ ان میں دعائیں ہوتی ہے، جو کہ ماثور نہیں ہوتی ہیں؟ پھر ان دعاؤں کو قرآنی طرز پر پڑھا جاتا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس طرح سے دعا بنانا مذموم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے دعا میں ایسے غلو سے منع کیا ہے، پھر دعا کو قرآنی طریقہ پر طرز لگا لگا کر پڑھنا بھی محل نظر ہے، دعا تو اللہ تعالی کے سامنے تواضع وانکساری سے مانگی جاتی ہے۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ