سوال (3541)
گھر میں مردوں کے بوٹ ہوں اور عورت اسے پہن لے تو کیا یہ مردوں سے مشابہت ہوگی؟
جواب
نہیں یہ مشابہت نہیں ہے، یہ یاد رکھیں کہ ضرورت کی چیز گھر میں استعمال ہو سکتی ہے، ایک ہی چادر مرد و عورت استعمال کر لیتے ہیں، ایسے واقعات ملتے ہیں، یہ کوئی مشابہت نہیں ہے، مشابہت یہ ہے کہ اس کو باقاعدہ زینت کے طور پر استعمال کرے، آنے جانے کے مراحل میں استعمال کرے، قصداً و ارادتاً اس کو استعمال کرے، باقی گھر میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ