‏ سوال (3266)

گھر میں داخل ہوتے وقت کونسی دعا پڑھنی چاہیے؟

جواب

گھر میں داخل ہوتے وقت صرف بسم الله پڑھنا چاہیئے۔
دلیل ملاحظہ فرمائیں:

ﻋﻦ ﺟﺎﺑﺮ ﺑﻦ ﻋﺒﺪ اﻟﻠﻪ، ﺃﻧﻪ ﺳﻤﻊ اﻟﻨﺒﻲ ﺻﻠﻰ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ ﻭﺳﻠﻢ ﻳﻘﻮﻝ: ﺇﺫا ﺩﺧﻞ اﻟﺮﺟﻞ ﺑﻴﺘﻪ، ﻓﺬﻛﺮ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﺪ ﺩﺧﻮﻟﻪ ﻭﻋﻨﺪ ﻃﻌﺎﻣﻪ، ﻗﺎﻝ اﻟﺸﻴﻄﺎﻥ: ﻻ ﻣﺒﻴﺖ ﻟﻜﻢ، ﻭﻻ ﻋﺸﺎء، ﻭﺇﺫا ﺩﺧﻞ، ﻓﻠﻢ ﻳﺬﻛﺮ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﺪ ﺩﺧﻮﻟﻪ، ﻗﺎﻝ اﻟﺸﻴﻄﺎﻥ: ﺃﺩﺭﻛﺘﻢ اﻟﻤﺒﻴﺖ، ﻭﺇﺫا ﻟﻢ ﻳﺬﻛﺮ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﺪ ﻃﻌﺎﻣﻪ، ﻗﺎﻝ: ﺃﺩﺭﻛﺘﻢ اﻟﻤﺒﻴﺖ ﻭاﻟﻌﺸﺎء

سیدنا جابر بن عبدالله رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے، اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت الله تعالى کا نام لیتا ہے، تو شیطان (اپنے آل اولاد سے) کہتا ہے کہ نہ تمہارے یہاں رہنے کا ٹھکانہ ہے، نہ کھانا ہے اور جب گھر میں داخل ہوتے وقت الله تعالی کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے اب تمہیں ریہاں ہنے کو جگہ مل گئی ہے اور جب کھانا کھاتے وقت الله تعالی کا نام نہیں لیتا تو شیطان کہتا ہے آج تم نے رہنے کو جگہ اور کھانا دونوں پا لئے ہیں
]صحیح مسلم : 2018، سنن أبوداود : 3765 ﺑﺎﺏ اﻟﺘﺴﻤﻴﺔ ﻋﻠﻰ اﻟﻄﻌﺎﻡ، سنن ابن ماجہ: 3887 ﺑﺎﺏ ﻣﺎ ﻳﺪﻋﻮ ﺑﻪ ﺇﺫا ﺩﺧﻞ ﺑﻴﺘﻪ،السنن الکبری للنسائی: 9935 ﻣﺎ ﻳﻘﻮﻝ ﺇﺫا ﺩﺧﻞ ﺑﻴﺘﻪ،مستخرج أبی عوانہ : 8240،صحیح ابن حبان: 819 ﺫﻛﺮ ﻧﻔﻲ اﻟﻤﺮء ﻋﻦ ﺩاﺭﻩ اﻝﻣﺒﻴﺖ ﻭاﻟﻌﺸﺎء ﻟﻠﺸﻴﻄﺎﻥ ﺑﺬﻛﺮﻩ ﺭﺑﻪ ﻋﻨﺪ ﺩﺧﻮﻟﻪ ﻭاﺑﺘﺪاﺋﻪ]
ائمہ محدثین کی تبویب، سیاق حدیث اور دیگر ادلہ صحیحہ و صریحہ سے یہ مسئلہ بالکل واضح ہے کھانے سے پہلے بسم الله پڑھا جاتا ہے، تو اس حدیث مبارک کی روشنی میں گھر داخل ہوتے وقت بسم الله کا اہتمام کریں کیونکہ اس کی خیر وبرکت اور فائیدہ بالکل واضح ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور دعا گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنا باسند صحیح ثابت نہیں ہے۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
اسی روایت کے دوسرے طریق میں یہ الفاظ ہیں:

ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﺬﻛﺮ اﺳﻢ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﺪ ﻃﻌﺎﻣﻪ، ﻭ ﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﺬﻛﺮ اﺳﻢ اﻟﻠﻪ ﻋﻨﺪ ﺩﺧﻮﻟﻪ[صحیح مسلم : 2018]

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ