سوال (5290)

گھر میں استعمال کرنے کے لیے یا پینے کے لیے مسجد سے پانی لیا جا سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں جب گھر میں پینے کے لئے صاف اور میٹھا پانی کا اہتمام نہیں ہو نہ ہی اس کے اہتمام کی گنجائش ہو تو لے سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ مسجد کی انتظامیہ سے پوچھ کر استعمال کریں تا کہ کوئی فتنہ اور جھگڑا کھڑا نہ ہو اسی طرح مسجد کی انتظامیہ کو خیر خواہی کے جذبہ سے اجازت دے دینی چاہیے۔ اور سب سے بہتر ہے کہ مسجد کے باہر دیوار میں چند ٹوٹیاں لگا دی جائیں تا ادھر سے ہی پانی بھر لیا جائے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ