سوال (2921)

کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اپنے گھر میں کلونجی کی دھونی دیا کرو؟

جواب

حبة السوداء “کلونجی” موت کے علاؤہ ہر بیماری کا علاج ہے، صحیح البخاری میں اس سے متعلق روایت موجود ہے، آپ جو بات ذکر کر رہے ہیں، اس طرح کی حدیث کا ہمیں علم نہیں ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ