سوال (5623)

ہمارے داخلی دروازے کے اوپر کسی پرندے نے گھونسلہ بنا لیا ہے دیوار فرش اور دروازے کے اوپر والا حصہ گند سے بھرا رہتا ہے اور تنکے بھی نیچے گرے ہوتے ہیں شائد فاختہ ہے۔
ایک مرتبہ بچے دیئے بچے چھوڑ کر خود اڑ گئ بچے نیچے فرش پر تھے ہم نے دانہ پانی ڈالا لیکن وہ کھانے کے قابل نہیں تھے کچھ دن بعد بچے مرگئے۔
دوسری مرتبہ پھر گھونسلہ بنایا پھر اسی طرح ہوا بچے پھر مرگئے اب تیسری مرتبہ گھونسلہ بنا لیا ہے کیا ہم گھونسلہ اتار دیں ابھی گھر میں پینٹ ہورہا ہے جو دیواریں دروازہ خراب ہوا ہے اسے ٹھیک کروالیں؟
گند سے ہم بہت پریشان ہیں کون روزانہ صفائی کرے بہت اسمیل بھی آتی ہے پلیز رہنمائی فرمادیجیئے؟

جواب

آپ اس کو مہلت کیوں دیتے ہیں، بار بار وہ گھونسلے بناتا ہے، بہرحال آپ اپنی ضرورت کے تحت اس کو ہٹادیں، کہیں اور رکھ دیں، وہ وہیں منتقل ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ