سوال (4463)

گھر میں سانپ آ جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

گھر میں سانپ آئے تو اسے مار دینا چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے جب سے ان سے جنگ شروع کی ہے، اسے بند نہیں کیا۔ اگر کچھ ایسا محسوس ہو کہ یہ سانپ نہیں ہے، تو اسے کہہ دینا چاہیے کہ اگر تم دوسری مخلوق ہو تو چلے جاؤ، ورنہ ہم تمہیں مار دیں گے۔ بعض روایات میں تین دن کا حکم ہے کہ تین دن اسے کہا جائے، بصورت دیگر اسے مارنے کا حکم ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ