سوال (1898)

جو شخص صبح کی سنتیں گھر میں پڑھ کے آتا ہے ، جب مسجد میں آتا ہے تو وقت باقی ہے تو کیا یہ شخص تحیۃ المسجد پڑھ سکتا ہے ؟ نیز یہ بتائیں کہ ایک شخص گھر میں سنتیں نہیں پڑھتا ہے ، مسجد میں آکر پڑھتا ہے تو وہ تحیۃ المسجد کب پڑھے گا ؟

جواب

جو شخص گھر میں سنتیں پڑھ کر آئے تو یا تو وہ پورے وقت پہ آئے جب جماعت کھڑی ہونے کا وقت ہو اور وہ پہنچے تو اقامت شروع ہو جائے اور وہ نماز میں شامل ہو جائے اور اگر پہلے آجاتا ہے اور بیٹھنا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں آئے تو دو رکعت نماز پڑھے بغیر نہ بیٹھے۔ [بخاری و مسلم]
تو وہ دو رکعت تحیۃ المسجد ادا کیے بغیر نہ بیٹھے ۔
البتہ جو گھر سے فجر کی دو رکعات ادا کر کے نہیں آیا تو وہ مسجد میں آکر فجر کی دو رکعت ادا کر لے تو الگ سے تحیۃ المسجد پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اجازت ہے ، جب بھی مسجد میں آئیں اور کوئی بھی نماز ادا کرلیں تو الگ سے تحیۃ المسجد ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہتی ہے۔

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ