سوال (2833)

اگر کوئی غیر مسلم عورت کسی مسلمان سے شادی کرنا چاہے، مگر لڑکی کے والدین مسلمانوں کے لڑکے سے شادی نہ کریں تو کیا لڑکی بھاگ کر شادی کر سکتی ہے؟

جواب

ہر کافر اور مشرک عورت سے شادی جائز نہیں ہے، عورت کا اہل کتاب میں سے ہونا ضروری ہے، پاکدامن ہونا بھی ضروری ہے۔ (المائدہ: 05)
اگر وہ یہودیت اور نصرانیت سے تعلق رکھتی ہے اور مسلمان سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اس کو اپنے ولی کو لانا ہوگا، یہ ولایت ضروری ہے، لیکن اگر وہ عورت اسلام لاتی ہے، تو اس وقت اس کا جو مشرک والد ہے، وہ حق ولایت کھو بیٹھے گا، اس کی جگہ مسلم حکمران ہی ولی بنے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ