سوال (3059)

کیا کسی جاننے والے کرسچن کے مرنے پر ایسے ہی جا سکتے ہیں، ان کے گھر پر اور اگر کوئی غیر مسلم مر جائے تو اسلام اس سلسلے میں کیا رہنمائی دیتا ہے؟

جواب

شروع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنازہ دیکھ کر کھڑے ہوا کرتے تھے، خواہ کسی کا بھی ہو۔ یعنی مسلم ہو یا غیر مسلم ہو، اس کے بعد آپ کھڑے نہیں ہوتے تھے، باقاعدہ غیر مسلم کے ہاں تعزیت کرنے جانا ثابت نہیں ہے، لیکن جب دعوتی پہلو غالب ہو تو رسما صرف جانا چاہیے، لیکن اصل چیز استغفار ہے، جو کہ غیر مسلم کے لیے نہیں ہے، اس کے لیے استغفار منع ہے، باقی ممکن ہے کہ اس گھر میں کوئی مسلم ہو، اس کی حوصلہ افزائی ہو جائے، اس کے لیے اچھے کلمات کہہ سکتے ہیں اور جس محلے میں ہم جائیں گے، ان کو بھی اچھا تاثر ملے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ