سوال (1787)

غیر مسلم کو سلام کرنا درست ہے ، جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد کو “سلام علیك ساستغفرلك ربي” کے الفاظ کہے تھے ، نیز یہ بتائیں کہ یھود و نصاری اور دیگر غیر مسلم میں فرق ہوگا ؟

جواب

غیر مسلم چاہے اہل کتاب ہوں یا نہ ہوں ، کسی کو بھی سلام نہیں کیا جائے گا ، باقی یہود و نصاری اہل کتاب ہیں ، دیگر اہل کتاب نہیں ہیں ، مثلاً ہندو ، پارسی ، بوزی وغیرہ

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

سائل :
کیا دیگر ہندو پارسی وغیرہ کو سلام کرنا یا سلام میں پہل کرنا درست ہے؟
جواب :
مسلمان کے علاؤہ کسی کو بھی پہل نہیں کرنی چاہیے ، اگر وہ پہل کریں تو جواب “وعلیکم” ہے فقط

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ