سوال (3006)
غیر مسلم ملازمین کی دعوت قبول کرنا، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا، اس مسئلہ میں تمام پہلوؤں کے اعتبار سے راہنمائی مطلوب ہے۔
جواب
ہمارے اختیارات محدود ہو چکے ہیں، ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے، غیر مسلم کسی بھی کیٹاگری کے ہوں، کوشش یہ ہو کہ ہم ان کے برتن میں نہ کھائیں، الگ الگ برتن ہوں تو آپ بھی اس سے فائدہ اٹھالیں، اگر چیز پاکیزہ ہو، اس کو پاکیزہ طریقے سے پکایا ہو، برتن الگ ہو، اس طرح تہواروں کا معاملہ نہ ہو، پھر کوئی معاملہ نہیں ہے، اس طرح کی گیدرنگ کمپنی وغیرہ میں بن جاتی ہے، باقی جگری دوست نہ بنائیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ