سوال (1427)

ایک بن بندہ وزٹ ویزا پر ایران گیا اور وہاں اس کو حلال روزگار مل گیا اب ویزہ کی مدت ختم ہوچکی اور وہ غیر قانونی رہ رہا ہے کیا اب اس دوران جو وہ پیسے کما رہا اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی کیا وہ حلال ہیں یا حرام ؟

جواب

اس کی آمدنی کو ہم حرام نہیں کہتے ہیں ، کیونکہ شرعی طور پر وہ جو کام کر رہا ہے ، آمدنی وہ جائز ہے ، باقی جو رہائش کا معاملہ ہے تو ہم لاقانونیت یا قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتے ہیں ، جیسے کسی بھی ملک میں انتشار ہو ، کسی اپنے موحد بندے کو بھی تکلیف سہنا پڑے ، فتنے کا شکار ہو ، تو ایسی حرکات و سکنات سے بچنا چاہیے ، کہ جس سے انسان کسی پریشانی کا شکار ہو سکتا ہو۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ