سوال (4908)

گھر سے باہر جانے کے لیے بیوی کے لیے مرد کی اجازت ضروری ہے؟

جواب

(1) عورت کے لیے گھر سے باہر جانے کے لیے شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے۔
نبی ﷺ نے فرمایا:

“المرأة راعية في بيت زوجها”

عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگہبان ہے۔
یعنی اس کی ذمہ داریاں گھر میں ہیں، اور وہ شوہر کی اجازت کے تابع ہے۔
(2) اگر شوہر کسی چیز سے منع کرے جو شرعی طور پر منع نہیں ہے، اور وہ بلا ضرورت ہو، تو اس کی بات ماننا واجب ہوتا ہے، کیونکہ بیوی پر شوہر کی اطاعت فرض ہے۔ جب تک شوہر گناہ کا حکم نہ دے۔
اگر شوہر ظالمانہ طور پر ہر ضرورت پر روک دے، تو عورت اپنے شرعی حق کے لیے علماء یا قاضی کی طرف رجوع کر سکتی ہے۔

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ عبد الباسط شیخ حفظہ اللہ