سوال (6169)
احادیث میں آیا ہے کہ جن گھروں میں تصویریں ہوتی ہیں وہاں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ اگر وہی تصاویر کسی الماری، بکس یا دراز میں بند ہوں یعنی ظاہر میں نظر نہ آتی ہوں تو کیا اس صورت میں بھی فرشتے داخل نہیں ہوتے؟ یا یہ حکم صرف ظاہر و آویزاں تصاویر کے لیے ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
جواب
فی زمانہ جو فتویٰ دیا جاتا ہے کہ تصاویر ظاہر نہ ہوں، کیونکہ عموم بلوی ہے، کیونکہ مجبوری و اضطراری کیفیت بھی ہوتی ہے، پر چیز کی تصویر آگئی ہے، اس لیے ظاہر نہ ہو، باقی ان شاءاللہ ظاہر نہیں ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں ہی رحمتیں ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




