سوال (2970)

آج کل ایک چلن عام ہو چکا ہے کہ خواتین گھروں میں موبائل پر سورۃ بقرہ لگا لیتے ہیں، کر کسی کمرے میں رکھ دیتی ہیں وہاں اس کو سننے والا کوئی نہیں ہوتا سورۃ جب ختم ہوتی ہے تو موبائل وہاں سے اٹھا لیا جاتا ہے، مقصد جنات و شرور سے بچاؤ پیش نظر ہوتا ہے، اس عمل کے بارے میں تفصیلاً بتا دیں کہ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

جواب

جہاں جنات وغیرہ کا اثر ہو، وہاں سورۃ بقرہ پڑھنے کا حکم ہے، باقی جو نہیں پڑھ پاتے ہیں، وہ کسی اور سے پڑھواتے ہیں، اس کی تیسری صورت فی زمانہ یہ ہے کہ کسی اچھے قاری کی ریکارڈ کی تلاوت چلا لیتے ہیں، یہ طریقہ بھی رائج ہیں، اہل علم اس پر نقیض نہیں کی ہے، بڑے قراء کے رقیہ آگے ہیں، باقی اس طرح کا فائدہ اگرچہ نہیں ہوگا، لیکن کچھ نہ کچھ فائدہ پھر بھی ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ عمل درست نہیں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ البقرہ پڑھنے کا حکم دیا ہے، لگانے کا حکم نہیں دیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ