سوال 6886
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک حدیث ہے رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، اب سوال یہ ہے کہ ایک بندہ غیبت کر رہا ہے، اس کو تو گناہ ملنا ہی ہے اور جس کو وہ سنا رہا ہے کیا وہ بھی غیبت کے گناہ میں برابر کا شریک ہوگا؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر غیبت کرنا ناجائز اور حرام ہے تو غیبت سننا بھی جائز نہیں ہے۔ انسان اپنے کان، آنکھ اور دل کے بارے میں جواب دہ ہے۔
قرآن میں واضح ارشاد ہے:
“اِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ اُولٰۤىِٕكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـُٔوْلًا”
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




