سوال (1809)

کیا گھوڑا بھیمتہ الانعام میں شامل نہیں ہے؟

جواب

سورة حج [آیت : 34 ] میں بھیمة الانعام کا ذکر موجود ہے ، اب ان سے مراد کونسے جانور ہیں اس کی توضیح قرآن کے دوسرے مقام سورة انعام [142 تا 144] تک کی آیات میں موجود ہے ۔
چار قسم کے جانور مراد ہیں:
(1) : اونٹ
(2) : گائے
(3) : بھیڑ
(4) : بکری
ان چار قسم کے جانوروں پر بھیمة الانعام کا اطلاق ہوتا ہے۔
سورہ انعام کی تفسیر میں امام ابن جریر طبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں ۔
“و أما النعم فإنها عند العرب إسم للإبل والبقر والغنم خاصة”
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ
بھیمة الانعام سے مراد اونٹ ، گائے ، بھیڑ اور بکری ہے اور حسن بصری رحمۃ اللہ اور قتادہ رحمہ اللہ کا بھی یہی قول ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ