سوال (2407)

ہم غوث پاک یا خواجہ غریب نواز کے نام نذر و نیاز کرتے ہیں، تو ایک ساتھی نے کہا ہے کہ یہ غلط ہے، تو ہم نے کہا ہے کہ ایصال ثواب جائز ہے اور نذر و نیاز کا مطلب ایصال ثواب ہے نہ کہ ان کو سجدہ کرنا ہے۔ اس کا جواب عنایت فرمائیں کہ کونسی آیت میں ہے کہ نذر و نیاز کرنا حرام ہے؟

جواب

درحقیقت ہمارے ہاں ہر کوئی مناظر بننا چاہتا ہے، اس کی وجہ سے الفاظ کا چناؤ غلط ہوجاتا ہے، یاد رکھیں کہ نذر و نیاز منع نہیں ہے، لیکن غیر اللہ کی نذر و نیاز منع ہے، دونوں میں فرق ہے، اس وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ احناف کا کتاب و سنت کی طرف آنے سے پہلے ان سے قول امام کا سوال کرنا چاہیے، سب سے پہلے ان سے پوچھنا چاہیے کہ کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے اس طرح مروجہ ایصال ثواب ثابت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ