سوال           (105)

غلام یا لونڈی کی سزا آدھی ہوتی ہے ، آدھا رجم کس طرح کیا جائے گا ؟

جواب

اس موضوع پر بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ غلام اور لونڈی کی سزا صرف کوڑے ہی ہے ، آزاد کے مقابلے آدھے کوڑے یعنی پچاس ہوجائیں گے ، غلام اور لونڈی دونوں پر رجم نہیں ہے ، باقی تفصیل کے لیے شیخ عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی تفسیر “تیسیر القرآن” دیکھی جا سکتی ہے ، باقی میرے خیال میں “آئینہ پرویزیت” اس موضوع پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

“فَاِذَاۤ اُحۡصِنَّ فَاِنۡ اَتَيۡنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيۡهِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَى الۡمُحۡصَنٰتِ مِنَ الۡعَذَابِ‌”.[سورة النساء: 25]

’’پھر جب وہ نکاح میں لائی جاچکیں تو اگر کسی بےحیائی کا ارتکاب کریں تو ان پر اس سزا کا نصف ہے جو آزاد عورتوں پر ہے‘‘۔

صحیح بات یہی ہے کہ غلام اور لونڈی کی سزا نصف ہے وہ کوڑے ہی ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ