سوال (3507)

اگر کوئی شخص عمرہ کا ارادہ رکھتا ہو اور احرام اس نے جمعہ والے دن باندھنا ہو تو کیا غسل جمعہ اور غسل احرام ایک ہی کافی ہے یا الگ الگ کرنا ہوگا؟

جواب

غسل ایک ہی کافی ہے، ویسے بھی جمعہ کا غسل فرض نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

دونوں غسل مستحب ہیں، واجب نہیں ہیں، اور ایک غسل کافی ہوگا۔ إن شاء اللہ

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ