سوال (941)
غسل کے فرائض کتنے ہیں؟ مرد اور عورت کے فرضی غسل میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟
جواب
سر سے پاؤں تک اچھی طرح گیلا ہونا ہے، باقی مرد اور عورت کے فرضی غسل میں کوئی فرق نہیں ہے۔
فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہِ وبرکاتہ
غسل کے فرائض حدیث کی روشنی میں واضح کر دیں؟
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا ولاخرہ
جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غسل کا مسنون طریقہ بتایا جا سکتا ہے۔ اس میں فرائض، نوافل، سنتیں، مستحبات، مکروہات، مباحات اور محرمات کتنے ہیں—یہ فیصلہ آپ خود کریں۔ مسجدِ نبوی کے وضوخانے میں ایک آدمی نے مجھ سے کہا:
جی، آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ وضو کے فرائض کتنے ہیں؟
میں نے کہا: “میں وہ وضو کروں گا جو کائنات کے امام ﷺ نے کیا، جو کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔”
اب اس میں سنتیں، فرائض، واجبات، مستحبات، مکروہات، مباحات اور محرمات آپ خود تلاش کر لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ



