سوال (4328)

غسل جنابت یا صرف وضو کرنے کے لیے غسل خانے میں داخل ہونے کے بعد وضو سے پہلے کی دعا پڑھیں جا سکتی ہے یا صرف باہر کھڑے ہو کر ہی پڑھی جائے گی؟

جواب

اگر وہ اٹیچ واش روم ہے، پھر تو اندر جاتے ہی آپ کچھ نہیں پڑھ سکتے، باہر پڑھ کے جائیں، اگر صرف وضوء اور غسل کی جگہ ہے تو پھر باہر یا اندر پڑھ سکتے ہیں۔ ورنہ صرف باہر پڑھ کے جائیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: اگر باہر دعا پڑھنا بھول جائیں اور اندر جا کر کپڑے اتار کر یاد آئے کہ دعا تو باہر پڑھی تھی تو پھر گنجائش ہے؟ کیونکہ دو علماء سے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں، اندر بھی وضو کی دعا پڑھ سکتے ہیں، جبکہ ہماری تحقیق بھی باہر ہی دعا پڑھنے کی ہے۔
جواب: میں نے عرض کیا ہے کہ اندر صرف نہانے کی جگہ ہے تو پھر پڑھی جا سکتی ہے، یعنی واش روم وغیرہ نہیں ہے تو پھر گنجائش ہے، باقی بصورت دیگر باہر پڑھی جائے گی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ