سوال (3192)
شیخ صاحب سنا ہے کہ غسل جنابت میں تین دفعہ دائیں جانب، تین دفعہ بائیں جانب اور تین دفعہ پورے جسم پر پانی بہاتے ہیں، مگر میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس سے زیادہ بار بھی پانی بھا سکتے ہیں؟
جواب
جی ہاں! آپ ضرورت کے تحت پانی استعمال کر سکتے ہیں، اس بارے میں جتنی روایات ہیں، وہ سب بطور خبر کے آئی ہیں، علماء نے کہا ہے کہ یہ حد بندی کے لیے ہے، تحدیداً حد بندی کے لیے نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ آپ اس سے زیادہ یا کم استعمال نہیں کر سکتے ہیں، بلکہ آپ آزاد ہیں، باقی یہ پیغام ضرور ہے کہ پانی کو ضائع نہ کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




