سوال (6496)

غسل کب فرض ہوتا ہے، طریقہ بھی بتا دیں۔

جواب

احتلام سے غسل فرض ہوتا ہے، احتلام کا معنیٰ ہے کہ انسانی جسم سے منی کا خارج ہونا، خواہ بذات خود ہو، خواہ کسی حرکت سے ہو، یا میاں بیوی کا دخول ہو، اس صورت میں انزال شرط نہیں ہے، باقی انزال شرط ہے، غسل کا طریقہ واضح ہے، پہلے استنجاء کرلیں، پھر ہاتھ دہو لیں، کہیں منی کا نشان ہے، اس کو دھو لیں، پھر اپنے ہاتھوں کو دھو لیں، وضوء کرلیں، پورا وضوء کریں تب بھی صحیح ہے، بعد میں سر کو مسل لیں، یا تین چلو لے لیں، پھر پورا جسم دھو ڈالیں، ایک یہ ہے کہ آخر میں پیر دھوئیں، یہ بھی صحیح ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ