سوال (5056)
غسل کر کے فارغ ہو جائیں آخری میں اگر ہاتھ شرما گاہ کو لگ جائے تو کیا غسل دوبارہ کریں گے یا وضو کریں گے غسل برقرار رہے گا؟
جواب
غسل برقرار رہے گا البتہ وضو دوبارہ کرے گا،
کیونکہ مس ذکر نواقض وضو میں سے نا کہ موجبات غسل میں سے۔
فضیلۃ الباحث طلحہ علوی حفظہ اللہ
بغیر حائل اور رکاوٹ کے شرمگاہ کو ہاتھ لگ جائے تو وضوء ٹوٹ جانے کے حوالے سے اہل علم کے دو آراء پائے جاتے ہیں، ایک تو تمہارے جسم کا ٹکڑا ہے، اس کو بنیاد بنا کر کہتے ہیں کہ وضوء نہیں ٹوٹتا، دوسرا یہ ہے کہ حائل اور بغیر حائل والی تمام روایات مطلق ہیں، بغیر حائل کے ہاتھ لگ جائے تو وضوء ٹوٹ جاتا ہے، ہمارا رجحان اس طرف ہے، غسل اپنی جگہ برقرار ہے، بس نماز کے لیے وضوء دوبارہ کرلیا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ